Featuredاسلام آبادتجارت

100میگاواٹ اضافی بجلی خریدنے کیلیے پاکستانی وفد تہران روانہ

 اسلام آباد:  ایران کے ساتھ بجلی سپلائی سے متعلق معاہدے پر دستخط تہران میں ہوں گے۔

ایران سے 100میگاواٹ اضافی بجلی خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد تین روزہ دورے پر ایران روانہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وفد میں پاور ڈویژن اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے اعلیٰ حکام شامل ہیں، ایران کے ساتھ بجلی سپلائی سے متعلق معاہدے پر دستخط تہران میں ہوں گے۔

ایران سے مکران ڈویژن کے لیے اضافی 100میگاواٹ کے لیے ٹرانسمشن لائن پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے، اضافی 100میگاواٹ بجلی کا مقصد گوادر کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کرنا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر بھی جلد ایران روانہ ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close