Featuredپنجاب

کوئٹہ سے پولیس کی ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئی

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے لیے کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے ۔

کوئٹہ پولیس کی ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے سلسلے میں لاہو رکی مقامی پولیس سے معاونت کے لیے بات بات چیت کررہی ہے ۔

گزشتہ روز کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

عمران خان پر اداروں کے خلاف بیانات دینے کا مقدمہ کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں درج ہے۔

عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکر رکھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close