نیب نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے ۔
فرح خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں صوبہ بھرسے فرح گوگی کے نام جائیدادوں کاریکارڈ طلب کرلیاگیا۔
قومی احتساب بیورونےفرح خان کی جائیدادوں کا سراغ لگانےکیلئےنيب کاصوبہ بھرکی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔
مراسلہ کےمطابق رہائشی، کمرشل، خریدوفروخت کی جانیوالی پراپرٹیز کا ریکارڈ دیا جائے۔
فرح خاں اور انکے شوہر احسن جمیل کے نام پر بھی موجود جائیدادوں کا ریکارڈ دیا جائے۔ نیب نے تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سترہ مارچ تک ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔