بلوچستان میں عمران خان کے خلاف درج مقدمےاور وارنٹ گرفتاری 2 ہفتوں کے لیے معطل کردیئے گئے ہیں۔
عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں مقدمے کے اندراج اور وارنٹ گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
جمعے کے روز پی ٹی آئی نے عمران خان کے خلاف مقدمے کے اخراج کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرائی۔ جس میں کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف غیرقانونی طور پر مقدمہ درج کیا گیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیے ہیں۔
عدالت عالیہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرانے والےخلیل کاکڑ سمیت آئی جی بلوچستان، ڈی آئی جی،ایس پی لیگل اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔