Featuredپنجاب

پارٹی رہنما عمران دور کی تمام بے قاعدگیاں اور غلط فیصلے عوام کے سامنے رکھیں، نواز شریف

پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر ن لیگی قیادت متحرک ہوگئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ویڈیو لنک پر پنجاب میں عام انتخابات کے معانلے پر مشاورت کی۔ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

نواز شریف نے کہا کہ عام انتخابات 30 اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں، تیاری رکھیں، پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی وفاداروں اور اپنے حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو دیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پارٹی رہنما عمران دور کی تمام بے قاعدگیاں اور غلط فیصلے عوام کے سامنے رکھیں۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ ضروری ہوگیا ہے کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلاؤں، ملک میں افراتفری پیدا کرنے والے عناصر کو قوم کے سامنے ایکسپوز کیا جائے۔

نوازشریف نے کہا کہ مریم نواز عمران نیازی اور ان کے سہولت کاروں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں، مریم نواز کے ساتھ انتخابی مہم میں تمام رہنما بھرپور شرکت اور تعاون کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close