Featuredاسلام آباد

عمران خان چاہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے،وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانےکی کوشش کررہے ہیں۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے، سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ وفساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے، یہ نہیں چاہتا کہ غریب عوام کو مہنگائی، معاشی دباؤ سے نجات ملے، پاکستان کے لئے وسائل کی راہ ہموار ہو۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے، ہیروئن جیسے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا۔ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بد ترین انتقام کا سامنا کیا ہے، ہم اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں اور قانون کے آگے پیش ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلے اپنے وعدوں اور نظریات سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں، بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ مجرم ہے، عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاءہے، پہلے آئی ایم ایف پروگرام سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close