Featuredکھیل و ثقافت

گلیڈی ایٹرز سلطانز کا 263 رنز پہاڑ کا سر نہ کرسکے

پی ایس ایل 8 کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 9 رنز سے شکست

گلیڈی ایٹرز 263 کا پہاڑ سر نہ کرسکے اور سلطانز نے یہ میچ 9 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان سپر لیگ کے 28 ویں اور اہم میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز عثمان خان اور محمد رضوان نے کیا، عثمان خان نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور کوئٹہ کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی، عثمان خان نے صرف 36 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری اسکور کر ڈالی۔

انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی رائیلی روسو کی 41 گیندوں پر تیز ترین پی ایس ایل سنچری کا ریکارڈ توڑا اور عثمان خان مجموعی طور پر 43 گیندوں پر 9 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان نے بھی 26 گیندوں پر ففٹی مکمل کی اور وہ 55 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ رائیلی روسو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے اور انہوں نے 4 اوورز میں 77 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز نے بھی 50 رنز دیے اور ان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

پاکستان سپر لیگ کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا ۔

اس سے قبل پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف 2021 میں بنایا تھا جو 247 رنز تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close