لاہور: ریلی کل یا بعد میں بھی ہو سکتی ہے، ہم پرامن انتخابات چاہتے ہیں
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ میری ابھی عمران خان کے ساتھ بات ہوئی ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ ریلی کل یا بعد میں بھی ہو سکتی ہے، ہم پرامن انتخابات چاہتے ہیں، ارباب اختیار شہر کے راستےکھول دیں۔
لاہور پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اس سے پہلے بدھ کے روز بھی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جب کارکنوں اور پولیس کا ٹکراؤ ہوا تھا، اسی دوران تحریک انصاف کے کارکن ظل شاہ کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔