Featuredاسلام آباد

عمران خان کو 29 مارچ کو پیش ہونے کا حکم

سینیئر سول جج اسلام آباد نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سول جج رانا مجاہد نے عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس پر سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اپنے موکل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

نعیم پنجوتھا نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پرعمران خان نہیں آسکتے۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آج عمران خان عدالتی وقت تک نہ آئے تو ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گا۔

بعد ازاں فاضل جج نے عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے عمران خان کو 29 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ برس (20 اگست 2022) کو احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لے کر دھمکی بھی دی تھی۔

9 مارچ کو بھی کیس کی سماعت ہوئی تھی اور سول جج رانا مجاہد رحیم نے سیکیورٹی خدشات پر عمران خان کی دائر درخواست منظور کرکے سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close