Featuredاسلام آباد
تحریک انصاف کا صوبائی الیکشن کمیشن کو خط
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے ریٹرننگ آفیسر کی تقرری عدلیہ سے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن پنجاب کو خط لکھ کر ماتحت عدلیہ سے ریٹرننگ افسران کی تقرری کا مطالبہ کر دیا ہے۔
خطن میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت نے جوڈیشل افسران کے بجائے ڈپٹی کمشنرز کوڈی آر او کے اختیارات دیے ہیں ، الیکشن ایکٹ2017 کے تحت آر اوز کی تقرری عدلیہ سے کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تحریک انصاف کے ایک وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں ریٹرنگ افسران کی تقرری پر بات کی گئی تھی۔
چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وفد کو بتایا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کی خدمات فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ جس کی وجہ سے ریٹرننگ افسران انتظامیہ سے لئے جارہے ہیں۔