Featuredپنجاب

جو اپنی بیٹی پر جھوٹا حلف نامہ جمع کرائے وہ قوم کی بیٹیوں سے سچ کیسے بولے گا، ، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں عمران خان پر پابندی لگنی چاہیے۔

تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں، پاکستان کو پولیٹیکل پولرئزیشن کاخطرہ ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ نوجوانوں کے فلاح و بہبود کی بات کی، چاہتی ہوں نوجوان نسل پاکستان کے کام آئے اور ملک ترقی کرے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو آگاہی دینا لیڈر شپ کا کام ہے، ملک کو اس وقت لیڈرشپ کی ضرورت ہے، ملک کو اس وقت نواز شریف کی ضرورت ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان لیڈر ہے یا گیدڑ جو اپنے حفاظت کیلئے دوسروں کو استعمال کرتا ہے، اس نے اپنی حفاظت کیلئے لوگوں کے بیٹوں اور بیٹیوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، نواز شریف نے قوم کے بیٹوں کو جیل میں نہیں بھیجا بلکہ اپنی بیٹی کے ہمراہ جیل گئے، عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاؤ؟

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ میں چوری کی، شہباز شریف نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کیں، وہ کہتے ہیں مریم نواز کو انتخابی مہم کی اجازت ہے اور مجھے نہیں، عمران خان کے دور میں بھی دفعہ 144 اور پابندیاں لگائی جاتیں تھیں۔

ن لیگ کی رہنما نے کہا کہ مجھ پر توشہ خانہ سے گھڑی لینے کا جھوٹا الزام لگایا گیا، مریم نواز چور ہےکہ نعروں کےبعد نکلا کیا؟، ایک پائن ایپل،عمران خان تم جھوٹےثابت ہوئے۔

چیف آرگنائزر (ن) لیگ نے کہاعمران خان ٹیریان وائٹ کا اعتراف کرچکا ہے، جو اپنی بیٹی پر جھوٹاحلف نامہ جمع کرائے وہ قوم کی بیٹیوں سےسچ کیسے بولےگا، پورے پاکستان میں عمران خان پر پابندی لگنی چاہیے، عدالت بلاتی ہے تو پلاسٹر دکھاتا ہے،جلسے کے لئے ہر وقت تیار رہتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close