اردن کی شہزادی ایمان کی شادی ،جوڑے کی دلکش تصاویرنے دیکھنے والوں کے دلوں میں گھرکرلیا۔
اردن کی شہزادی ایمان جمیل تھرمیوٹس سےعمان میں شاہی خاندان کی موجودگی میں شادی کےبندھن میں بندھ گئیں،26 سالہ شہزادی شاہ عبداللہ دوم اورشہزادی رانیہ کی سب سےبڑی بیٹی ہیں۔
شادی کی تقریب عمان میں واقع محل میں ہوئی۔سفید لباس پہنےشہزادی ایمان کوولی عہد حسین محل کے باغات سے ہوتے ہوئےتقریب میں لےکرپہنچے،شہزادی نےاپنی دادی شاہ عبداللہ کی والدہ اورمرحوم شاہ حسین کی دوسری بیوی مونا الحسین کا ہیروں کا سیٹ پہنا ہوا تھا۔
شادی کی تقریب مقامی وقت شام 6 بجے ملک کی قومی ٹیلی ویژن سروس اردن ٹی وی پرنشر کی گئی جس میں عرب ممالک کے مندوبین کے علاوہ 150 مہمان شریک تھے۔
اردن کے قومی ٹیلی ویژن نےتقریب براہ راست نشرکرکےاردنی عوام اوردنیا بھرکے دیکھنے والوں کوشاہی محل کےاندرکےمناظر دیکھنےکا موقع فراہم کیا۔
شادی کی تقریب میں معززشخصیات میں ابوظبہی ایگزیکٹو آفس کےچیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان،بحرین کے شیخ عیسیٰ بن سلمان بن حمد الخلیفہ اورشیخ سلمان بن احمد الخلیفہ کےعلاوہ کویت کی شیخہ امثال الاحمد الجابرالصباح بھی موجود تھیں۔تقریب میں مصرکی موجودہ خاتون اول انتصارعامربھی شریک ہوئیں۔
تقریب سے پہلے شادی کی مصروفیات کی تفصیلات کومنظرعام پرنہیں لایا گیا تھا۔
تقریب میں معروف فیشن ڈیزائنرریما دہبورکے سفید گاؤن میں شہزادی ایمان کی تصاویرکے ساتھ ساتھ ایک بیلٹ بھی شامل ہےجوملکہ رانیہ نے 1993 میں شاہ عبداللہ دوم سےاپنی شادی کے دوران پہنی تھی۔
ہیلومیگزین کے مطابق جمیل تھیرمیوتیس یونان نژاد ہیں اوروہ وینزویلا کے شہرکراکس میں 1994 میں پیدا ہوئے تھے۔
جمیل الیگزینڈرتھرمیوٹیس نےفلوریڈاانٹرنیشنل یونیورسٹی سےسپیشلائزیشن ان بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ بزنس کے شعبےمیں 2015 میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ۔
انہوں نےگریجویشن کےبعد نیویارک میں واقع وینچرکیپیٹل فنڈ میں جانے سے پہلے آؤٹ باؤنڈ وینچرزایل ایل سی کے نام سےایک وینچرکیپیٹل فرم کی سربراہی بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ اردن کی ملکہ رانیہ نےگزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پردلہن کی شادی سے پہلے کی مہندی پارٹی کی ایک جھلک شیئر کی تھی۔