Featuredاسلام آباد
عمران خان کی پارٹی کو الیکشن کمیشن پر رویہ بدلنے کی ہدایت
عمران خان (Imran Khan)نےفواد چودھری (Fawad Chaudhry) کے ذریعے الیکشن کمیشن (Election Commission) کیلئے سیزفائر کا اعلان کردیا۔عمران خان نے پارٹی کو الیکشن کمیشن پررویہ بدلنے کی ہدایات جاری کردیں۔
عمران خان نے یوٹرن لیتے ہوئے پارٹی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو جذبہ خیرسگالی کا پیغام دیں۔عمران خان کے بعد فواد چودھری نے بھی یوٹرن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کیلئے تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھاعمران خان نے کہا ہے کہ موقع آگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اچھا پیغام دیں،ہمارا الیکشن کمیشن سے کسی قسم کا کوئی جھگڑا نہیں ہے۔الیکشن کمیشن نے تمام دباؤ مسترد کیا۔