Featuredپنجاب

قوم کے بیٹے فالتو نہیں ، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں : مریم نواز

اگر آج زمان پارک میں کسی پولیس افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دارعمران خان ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر آج زمان پارک میں کسی پولیس افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دارعمران خان ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالتی حکم کی تعمیل کےلیے عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس لاہور میں زمان پارک پہنچی۔

اس دوران پولیس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا جبکہ اس دوران پتھراؤ سے پولیس ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close