Featuredپنجاب

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گرفتار کی صورت میں پارٹی معاملات چلانے کے لیے متبادل بندوبست کرلیا۔

عمران خان نے 6 رکنی ایمرجنسی کمیٹی قائم کردی جو چیئرمین کی گرفتاری کی صورت پارٹی معاملات دیکھے گی۔

اعلامیے کے مطابق شاہ محمود قریشی، سینیٹرسیف اللہ نیازی، سینیٹراعظم سواتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ سینیٹر اعجاز چوہدری، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کو توشہ خانہ کیس میں تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے جبکہ زمان پارک لاہور میں حالات بدستور کشیدہ ہیں، مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنان کی پولیس سے جھڑپیں جاری ہیں۔

پتھراؤ کے نتیجے میں 51 پولیس اور ڈولفن اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close