تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فوادچوہدری سمیت متعدد وکلا ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی عدالت میں پہنچ گئے ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ آپ درخواست لے کر آئیں پھر دیکھتے ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کہہ رہے ہیں رات سے معاملہ ہورہا ہے۔ صبح ساڑھے 8 بجے میرا آفس کھل جاتا ہے، آپ درخواست ساڑھے 8 بجے دائر کردیتے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کا ورانٹ گرفتاری پڑا ہےاس پرشورکیوں نہیں؟ عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ فوری ختم کیے جائیں، ہم اپنے قائد کو رانا ثناءاللہ کے حوالے نہیں کریں گے۔ عمران خان ان کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔
فوادچوہدری نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ اور لاہورہائیکورٹ میں ہماری ٹیمیں موجود ہیں، کیا وجہ ہے کہ ہماری درخواستیں نہیں سنی جارہی ، سی سی پی او اسلام آباد اپنی شیلنگ سے بے ہوش ہوگیا، پاکستان بڑے بحران کا شکار ہے۔