Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست خارج کر دی گئی۔

پاکستان سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست واپس لینے پر خارج کی۔ وکیل پی ٹی آئی فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست واپس لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے کنڈیکٹ کیخلاف پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ عدالت عالیہ کا فیصلہ بھی سامنے ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے میں بھی ارکان کے استعفوں کی منظوری تصدیق سے مشروط کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close