Featuredپنجاب

زمان پارک کے باہر آپریشن روکنے کیلئے بھی درخواست دائر کرینگے،عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے 4 مقدمات میں لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، لیگل ٹیم نے حفاظت کی درخواستیں تیار کر لیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی گزشتہ روز سے کوششیں جاری ہیں تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شدید مزاحمت کے باعث اب تک پولیس کو کامیابی نہیں ملی۔

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی چار مقدمات میں لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے اس حوالے سے درخواستیں بھی تیار کرلیں۔

وکیل عمران،خان کے مطابق تھانہ رمنا کے 2 اور لاہور کے 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کر رہے ہیں، زمان پارک کے باہر آپریشن روکنے کی الگ درخواست بھی دائر کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close