وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
ترجمان کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں سندھ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہے۔ صوبہ سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول کے منصوبے سے نہ صرف ملک میں توانائی کی ضرورت پوری ہو گی بلکہ علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔