ماہ مقدس قریب آتے ہی ناجائزمنافع خوراور ذخیرہ اندوز متحرک ہو گئے ہیں جس سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ملک کے دیگرشہروں کی طرح چمن میں بھی رمضان المبارک کا مہينہ قریب آتے ہی گران فروشوں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ کردیا ہے۔
اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی سبزیوں اوردیگرچیزوں کی قیمتوں میں اچانک اضافے شہریوں کے ہوش اڑا دیے ہیں۔
چمن میں رمضان سے قبل ہی گران فروشوں نےکمر کس لی ہے۔اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ کردیا ہے۔
جبکہ سبزیاں بھی اچانک مہنگی کردی گئی ہیں۔آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے آٹے کی فی کلو 150 روپے میں فروخت جاری ہے۔