کراچی کے علاقے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی اور نیا ناظم آباد میں بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔
جمعہ کی دوپہر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا، ایئرپورٹ، ملیر، سپر ہائی وے، اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی اور نیا ناظم آباد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
کراچی،کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے، شہری موسم کا مزہ لینے کیلئے باہر نکل پڑے۔
شہر قائد کے علاقہ حب اور گرد و نواح میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
دوسری جانب حيدرآباد میں بھی بارش نے موسم خوشگوار کردیا تاہم شہر کے بنیادی مساٸل کو حل کرنے کیلٸے انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث ابر رحمت شہریوں کیلٸے زحمت بن گٸی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 21 سے 30 تاریخ کے درمیان،کراچی میں تیز بارش کا امکان ہے۔