Featuredپنجاب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

لاہور: عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہوئی ہیں

عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، لاہور ہائیکورٹ کے باہر بھی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے پیش ہوں گے، عمران خان کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، بینچ انسداد دہشت گردی دفعات کے 7مقدموں میں حفاظت ضمانت پر سماعت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 رکنی بینچ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔ درخواست عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی۔ اسد عمر، عمر ایوب سمیت دیگر رہنما بھی عدالت پہنچ گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close