Featuredدنیا

مسجد الحرام کی انتظامیہ کا معذور افراد کیلئے عبادات کو آسان بنانے کیلئے اقدام

مسجد الحرام میں داخلے کے خواہشمند معذور افراد کیلئے اہم خبر یہ ہے کہ انتظامیہ نے ان کیلئے 8 دروازے مخصوص کردیئے، جہاں ریمپ اور سلائیڈز کی سہولت موجود ہے۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے معذور افراد کیلئے المسجد الحرام میں داخل ہونے کیلئے 8 دروازے مختص کردئیے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد معذور افراد کیلئے عبادات ادا کرنے کے عمل کو آسان بنانا، مقصد معذور افراد اور خدا کے قدیم گھر میں جانے والوں کیلئے پائیدار انسانی ترقی حاصل کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معذورافراد کیلئے مسجد حرام کے جو داخلی دروازے مختص کئے گئے ہیں، ان میں بالترتیب باب نمبر 68، 74، 79، 84، 89، 90، 93 اور 94 شامل ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معذورافراد کیلئے مختص کئے گئے دروازوں پر ریمپ اور سلائیڈز چلتی ہیں، ان دروازوں سے وہیل چیئر اور دیگر گاڑیوں کے داخل اور خارج ہونے کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close