چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور میں پولیس آپریشن جاری ہے۔
پولیس نے گیٹ کو توڑ کر عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
اس سے قبل،پولیس نے زمان پارک کے قریب سے رکاوٹیں ہٹادیں جبکہ تحریک انصاف کے 15 کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہیں۔
4ایس پیز اینٹی رائٹ فورس کو لیڈ کررہے ہیں جبکہ پولیس کے ایک ہزار جوان آپریشن میں شامل ہیں۔
پولیس،نے 4 قیدی وینز، دو کرینز اور دیگر مشینری مال روڈ چوک میں کھڑے کردیے جبکہ اینٹی رائٹ فورس کی بھاری نفری بھی مال روڈ پر تعینات کر دی گئی۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کيس ميں پیشی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کيلئے روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔