Featuredاسلام آباد

عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ جوڈیشل کمپلیکس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ضمانتوں کے باوجود حکومت کا مقصد مجھے گرفتار کرکے زندان میں ڈالنا ہے۔

اسلام آباد پہنچنے پر گرفتاری کے ڈر سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران،خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب سمیت کسی بھی ادارے کو گرفتاری سے روکا جائے۔

عمران،خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close