پولیس آپریشن کے بعد پی ٹی آئی (PTI)کارکنوں نے ایک بار پھر زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا،کارکنوں کی جانب سے سیکیورٹی بیرئرزبھی دوبارہ بنانے شروع کردئیے گئے۔
تحریک انصاف کےمشتعل کارکنوں نے رات گئے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کےباہرایلیٹ فورس کی گاڑی پر حملہ کردیا۔
پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے توڑ پھوڑ کی اور گاڑی کو نہر میں پھینک دیا ۔اس وقت بھی گاڑی نہر میں موجود ہےجبکہ سڑک پر گاڑی کے ٹوٹے ہوئے شیشے اور دیگر سامان پڑا ہے۔
مشتعل کارکنوں نے ڈنڈوں اور پتھروں سے سرکاری گاڑی پر دھاوا بول دیا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے نہر کنارے لگا حفاظتی جنگلہ بھی توڑ دیا۔
پنجاب حکومت نے گاڑی پر حملہ کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی آئی کارکن میڈیا نمائندگان سے بھی بدتمیزی کرتے رہے۔