Featuredاسلام آباد
عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا
پی ٹی آئی (PTI)رہنما حسان نیازی کو پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حسان نیازی نے آج ناکے پراہلکاروں سے مزاحمت کی تھی ۔ان کے خلاف پرچہ درج کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ حسان نیازی عمران خان کے بھانجے اور وکیل رہنما ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پرتوڑ پھوڑ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر،مراد سعید، اسد قیصر ،فرخ حبیب، شبلی فرازاورزلفی بخاری سمیت دیگر کئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔
جوڈیشل کمپلیس اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی کے موقع پرتوڑ پھوڑ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر، مراد سعید، اسد قیصر،فرخ حبیب، شبلی فراز، عامر کیانی، عمر ایوب،حماد اظہر، محمد عاصم، حسان نیازی، راجہ خرم، علی نواز، شہزاد وسیم اورزلفی بخاری سمیت دیگر کئی رہنماؤں کی 3 اپریل تک عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔