شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے، رانا ثنااللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ فارن ایجنٹ ریاست کیخلاف کھل کر سامنے آچکے، انجام کو پہنچائیں گے۔
ٹویٹر پیغام میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کابیان قابل مذمت اورلاقانونیت کی انتہا ہے، افسران کیخلاف جھوٹ بول کرعوام کو اکساناجرم ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاپراداروں کیخلاف پروپیگنڈے پر آپریشن کلین اپ کریں گے، اس جرم میں ملوث عناصرکیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی، معاملہ قانونی کارروائی کےلیے ایف آئی اے کو بھجوادیا ہے۔
ڈاکٹر شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے، قانونی کارروائی کریں گے؛ کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے۔ سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ، جھوٹ، جعلی وڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) March 20, 2023
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ٹویٹر پیغام میں اسلام آباد پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے بھی جوابی ٹویٹ میں پولیس افسران کو ہدف تنقید بنانے کی مذمت کی تھی۔
قبل ازیں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں دہشت گرد موجود ہیں۔ آئی جی سے کہا پی ٹی آئی کو ایک ڈیڈ لائن دے دیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی جی سے کہا کہ آپ کو کھلی چھٹی ہے، اب ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھیں گے، کوئی ہاتھ بڑھائے گا تو ہاتھ توڑیں گے۔