پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق جلسے کے دوران اور پہلے پی ٹی آئی کو شہر میں توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی، لیکن اگر گھیراؤ جلاؤ ہوا تو پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی زمان پارک میں ہوگی۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پولیس پر تشدد کے باعث جلسے کو سیکیورٹی نہ دیئے جانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ صرف عمران کو بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی ملے گی۔