Featuredتجارت

دو روز قیمت کم ہونے کے بعد آج امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

ملک بھر میں بدترین معاشی اور سیاسی بحران کے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بدترین تنزلی کا تسلسل دوبارہ شروع ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری دو کاروباری روز کے دوران روپے کی قدر بالترتیب 71 پیسے اور 42 پیسے ہوئی تھی۔ جس کے بعد گزشتہ ہفتے کے کاروباری آخری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 281 روپے 71 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی تھی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 281 روپے 71 پیسے سے بڑھ کر 284 روپے 03 پیسے ہو گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں بدترین اقتصادی بحران کا تسلسل چل رہا ہے، پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مکمل کیے جانے کے باوجود تاحال عالمی مالیاتی ادارے پاکستان سے یقین دہانی کروانےکی شرط پر رکے ہوئے ہیں اس کے علاوہ امریکی ڈالر کی افغانستان سمگلنگ ہو رہی ہے جسے روکنے کے لیے بروقت اقدامات نہ کرنا ہونگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close