Featuredاسلام آباد
عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر توہین الیکشن کمیشن کیس میں کل طلب
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان ،فواد چوہدری اور اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں بدھ کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف درج توہین الیکشن کمیشن کیس کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔
کیس کی سماعت کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسعد عمر کو نوٹس جاری کردیے اور تینوں رہنماؤں کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔