Featuredپنجاب

چیئرمین نیب طلبی کا نوٹس ختم کریں نہیں تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا: فرح گوگی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی نےتوشہ خانہ کیس میں نیب کونوٹس کا جواب بھجوا دیا۔

فرح خان کے وکیل نے جواب میں کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ،نیب سیاسی مخالفت میں نوٹسز بھجوا رہا ہے۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نےجواب میں کہا ہے کہ چئیرمین نیب طلبی کانوٹس ختم کریں نہیں توعدالت سےرجوع کیا جائے گا۔

پنجاب میں فرح گوگی کے بعد ایک اور طاقتور خاتون کردار کا انکشاف

نیب راولپنڈی کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کےتحائف فروخت میں کردار پر فرحت شہزادی کوڈی ایچ اےلاہورکے پتے پرارسال کیے گئے نوٹس میں 21 مارچ کے روز پیش ہونےکی ہدایت کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close