Featuredپنجاب

ملک میں شدید زلزلے ، پاک فوج اپنے ہم وطنوں کی مدد کیلئے چوکس ہوگئی

ملک میں شدید زلزلے (Earthquake)کےبعدپاک فوج امدادی سرگرمیوں کیلئےتیار،آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےتمام متعلقہ یونٹس کوہدایات جاری کر دیں۔

اسلام آباد،خیبر پختونخواہ،بلوچستان ،پنجاب اورگلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں آنےوالےشدید زلزلےکےبعد پاک فوج اپنےہم وطنوں کی مدد کیلئےچوکس ہوگئی۔

سپہ سالارجنرل عاصم منیرکی ہدایات کےمطابق پاک فوج کسی بھی علاقے میں نقصان کی اطلاع پرسول انتظامیہ کی معاونت کو یقینی بنائےگی۔

ہدایات میں فوری ریسکیوآپریشن کا آغاز بھی شامل ہےتاکہ قیمتی جانوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔اس حوالے سے آرمی اورایف سی کی تمام متعلقہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں تیارہیں۔

زلزلے میں ابھی تک کسی بھاری نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں تاہم کچھ عمارتوں میں دراڑیں پڑی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close