Featuredاسلام آباد

پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے فوجی دستوں کی فراہمی سےانکار کردیا اور ملک میں معاشی بحران کے باعث وزارت خزانہ نے بھی فنڈز کی فراہمی سے معذوری ظاہر کی۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ، داخلہ و دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آراء کی روشنی میں بروقت اور پرامن، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے 8 مارچ کو جاری کیا گیا انتخابی شیڈول واپس لیتے ہوئے انتخابات کے لیے اب 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close