وفاقی وزیرما حولیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان (Sherry Rehman) نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہےکہ پی ٹی آئی نےامریکا میں کھوئی ساکھ بحال کرنےکیلئے ایک اورلابنگ فرم سے معاہدہ کیاہے۔
سمجاجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نےکہا ہے کہ’پرائےکنسلٹنٹ’ کےساتھ معاہدے کا مقصد پی ٹی آئی کے امریکا کےساتھ تعلقات بہترکرنا ہے۔
انہوں نے من گھڑت بیرونی سازش کا بیانیہ بنایا۔تاہم آڈیو لیکس میں ثابت ہوا یہ اپنی ذاتی سیاست کیلئے پاکستان کے مفادات کے ساتھ " کھیلنے" کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ان کا دوہرا معیار اور یو ٹرن کئی بار بے نقاب ہو چکے ہے۔ عمران خان کو ان معاہدوں کے حوالے سے قوم کو وضاحت پیش کرنی ہوگی۔3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 23, 2023
انہوں نےمزید لکھا کہ ”سازشی سائفر“میں ناکامی کےبعد اب زوروشورسےڈالرز میں اثرورسوخ خریدا جارہا۔یہ فرم پی ٹی آئی رہنماؤں کی امریکی ”ڈسیشن میکرز“کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام کرے گی،
شیری رحمان نےالزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ یہ فرم ان ملاقاتوں کے مواد کے حوالےسے بھی تحریک انصاف کو رہنمائی فراہم کرے گی
مزید لکھا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے امریکا سےتعلقات داؤ پرلگا کر یہ اپنی تشہیر کیلئےلابنگ کمپنیزکی خدمات لےرہےہیں۔عمران خان کو ان معاہدوں کے حوالے سے قوم کو وضاحت پیش کرنی ہوگی۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نےمن گھڑت بیرونی سازش کا بیانیہ بنایا،آڈیو لیکس میں ثابت ہوا یہ اپنی ذاتی سیاست کیلئے پاکستان کے مفادات کے ساتھ “ کھیلنے“کا منصوبہ بنا رہےتھے،ان کا دوہرامعیاراوریو ٹرن کئی بار بے نقاب ہو چکے ہیں۔