موجودہ حالات اور مہنگائی (Inflation)کی وجہ سے غریب ایک وقت کا کھانا کھانے سے بھی قاصر ہے پریشان حال غریب طبقہ سستی چیزوں تک رسائی کی کوشش میں رہتا ہے۔
چارسدہ کے سستا بازارآٹے کے حصول نے ایک اور گھراجاڑ دیا۔سستا بازارمیں مفت آٹا تقسیم کے دوران بدنظمی دیکھنےمیں آئی ہے بدنظمی سے آٹے کے پوائنٹ پر بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار کرگیا جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
گزشتہ روز قبل گجرات میں آٹا پوائنٹ پربدنظمی کے دوران خاتون جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی کوٹ ادو میں آٹے کے انتظار میں قطار میں کھڑی خاتون زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ ملتان میں دل کا دورہ پڑنے سے بزرگ شہری کی جان چلی گئی تھی۔