Featuredاسلام آباد

عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کی جانب سے درخواستِ ضمانت دائر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان Imran Khanکے فوکل پرسن حسان خان  Hasan Khanکی جانب سے درخواستِ ضمانت دائر کردی گئ۔

حسان نیازی کی جانب سے درخواستِ ضمانت اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں دائرکی گئی ہے۔

عدالت نے پولیس کو حسان،نیازی سےمتعلق ریکارڈ سمیت کل بلا لیا۔حسان،نیازی کی درخواستِ ضمانت پرعدالت میں دلائل بھی کل ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزحسان نیازی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیاتھا،عدالت نےچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close