وزیردفاع خواجہ آصف (Khawaja Asif)نےکہا ہےکہ عمران خان چند ماہ قبل اپنی حکومت کےخلاف سازش کا الزام امریکا پرلگا یا اوراب وہ لابنگ کروا کرامریکی عہدےداروں سےاپنےحق میں بیانات دلوارہےہیں۔
خواجہ آصف نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کسی سیاسی ورکرکویہ زیب نہیں دیتاکہ وہ بیرونی مدد کے لیے مہم چلائے۔
انہوں نےکہا جولوگ امریکا سےبیانات دے رہےہیں انہیں بھی حقیقی صورتحال بھی دیکھنی چاہیے۔انہیں کشمیراورفلسطین میں ہونےوالے مظالم کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔عمران خان ایک مایوس آدمی ہیں اوروہ پرتشدد کارروائیوں پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نےمزید کہاکہ عمران خان اپنےقتل کےبارےمیں ایک نیاسازشی بیانیہ بنا رہےہیں،معاشی حالات ایک برس میں2مرتبہ الیکشن کی اجازت نہیں دیتے۔
انہوں نےکہا کہ انتخابات کےبارےمیں الیکشن کمیشن نےجوفیصلہ کیا ہے،اسے اس کا آئینی حق حاصل ہے۔اب اگرتحریک انصاف عدالت میں جاتی ہے تو اس کا فیصلہ وہیں ہو گا۔قومی انتخابات اکتوبرمیں اپنےوقت پرہوں گے۔