Featuredپنجاب

مینار پاکستان جلسے کے تناظر میں کارکنوں کیلئے روکنے کے اقدامات،موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے معاملے پر فیصل آباد پولیس نے موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، پولیس کی جانب سے موٹر وے پر کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف آج لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ عام کررہی ہے، جس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

فیصل آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے کیلئے موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کیلئے پولیس کی بھاری نفری موٹر وے پر تعینات کی جائے گی۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق موٹرویز پر کنٹینرز بھی پہنچادیئے گئے ہیں، کمالپور، ڈپٹی والا اور جڑانوالہ انٹر چینجز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے کیلئے فیصل آباد پولیس کی نفری ساہیانوالہ اور امین پور انٹرچینج پر بھی پہنچ گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close