Featuredاسلام آباد

عمران خان آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہتا ہے، رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو، اس کے ہر بیان سے جھوٹ نکلتا ہے، پاکستان میں فتنہ پھیلانے والے کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہتا ہے، عمران نیازی توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور ٹیریان نیازی کیسز سے حقیقی آزادی چاہتا ہے، یہ ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے، یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مار کی حقیقی آزادی چاہتا ہے، عمران نیازی کی امریکا سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے بھائی بھائی ہیں، ’’امریکا سے نہیں ڈرتا‘‘ سے ’’میری جان کو خطرہ ہے‘‘ اور ’’امریکا نے سازش نہیں کی‘‘ تک کے جھوٹ سے نیا جھوٹ نکلے گا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ غدار وطن مینار پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کیلئے استعمال کررہا ہے، بر صغیر کے مسلمانوں کی سچائی کی علامت پر پاکستان کا جھوٹا ترین شخص ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف کام کرنیوالے ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، فارن فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ پھیلانے والے کو کھلی چھوٹ نہ ملتی تو عوام کی حالت بہتر ہوتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close