Featuredدنیا

ماہ مبارک رمضان میں ایک سے زیادہ عمرے کی اجازت نہیں، سعودی حکام

سعودی وزارت حج و عمرہ نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کے ایک سے زائد عمرے کرنے پر پابندی عائد کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کسی شخص کو ایک سے زیادہ عمرے کی اجازت نہیں ہے، تمام لوگ صرف ایک بار عمرہ کریں، دوسروں کو بھی عمرہ کرنے کا موقع دیں۔

عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہا کہ رمضان میں ایک مرتبہ عمرے کی پابندی سے دوسروں کو اطمینان اور آسانی کے ساتھ عمرے کا موقع مل سکے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جو لوگ عمرہ کرنا چاہتے ہوں وہ ’نسک ایپ‘ کے ذریعے پرمٹ حاصل کریں اور وقت کی پابندی کریں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی مقررہ تاریخ اور وقت میں ترمیم کی گنجائش سسٹم میں موجود نہیں، جو لوگ ’نسک ایپ‘ کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کریں گے اگر وہ اس میں ترمیم کرنا چاہتے ہوں تو انہیں پرمٹ منسوخ کرنا ہوگا۔

حکام نے بتایا کہ منسوخی کی کارروائی پرمٹ کا وقت شروع ہونے سے قبل ہی کرائی جاسکتی ہے، پرمٹ منسوخ کرنے کے بعد نیا پرمٹ جاری کرایا جائے۔

وزارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر عمرہ پرمٹ منسوخ کرانے کے بعد نئے پرمٹ کے اجراء کیلئے وقت نہ ملے تو اس سے دلبرداشتہ نہ ہوں بلکہ کوشش جاری رکھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close