Featuredاسلام آباد

اقتدار کیلئے فاشسٹ عمران شیاطین سے بھی اتحاد کرلیتا ھے

 تمہاری 4 سال کی حکمرانی سے ملکی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خواجہ سعد رفیق نے لکھا ہے کہ 2018ء میں عمرانی حکومت مسلط نہ کی جاتی تو پاکستان دنیا کی ابھرتی معیشت بن گیا ہو تا، تمہاری 4 سال کی حکمرانی نے معاشی بنیادیں ہلا دیں۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تمہاری 4 سال کی حکمرانی سے ملکی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے، عمران حکومت نے اپنی نالائقی سے پاکستانیوں کو غیر ملکی قرضوں کے ریکارڈ بوجھ تلے دبا دیا۔

وفاقی وزیر نے لکھا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے سابقہ منظورِ نظر عمران خان اب اینٹی پاکستان طاقتوں کے لیے بطور مہرہ استعمال ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی خفیہ فارن فنڈنگ پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، شخصی اقتدار کے لیے عمران خان پاکستانیوں کو ابدی غلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان میں گمراہی اور نفرت پھیلانے کے لیے فارن فنڈنگ کے بل پر زہریلا پروپیگنڈا پھیلایا گیا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے کو کپتانی واپس نہیں ملے گی، سلیکٹڈ کا جھٹکا ہوا تو الیکٹڈ کی یاد آئی۔

اپنے ٹوئٹ میں سعد رفیق نے یہ بھی کہا ہے کہ چیخنا چلانا قلابازیاں لگانا کچھ کام نہیں آئے گا، ظُلم، جھوٹ، سازش، لوٹ مار کا حساب دیے بغیر جان نہیں چھوٹے گی، فارن فنڈڈ فتنے کا راستہ روکا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close