مسیحی برادری بھی ان دنوں روزے رکھ رہی ہے، عیسائیت میں کتنے روزے ہیں اور ان کا اہتمام کیسے کیا جاتا ہے؟، اور مسیحی روزے داروں کو کیسی چیزیں کھانے کی اجازت ہے؟۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کے روزے بھی جاری ہیں، عیسائی برادری نے 22 فروری کو روزوں کا آغاز کیا، عیسائیت میں 40 روزے ہوتے ہیں اور اس کے دورانیے کو ’’لینٹ سیزن‘‘ کہا جاتا ہے۔
عیسائیت میں روزوں کا طریقہ کار اور اہمیت کیا ہے؟
آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف نے بتا دیااپنے سروں پر راکھ لگا کر دنیا بھر کے مسیحی اپنے روزوں کا آغاز کرتے ہیں، اگر کوئی روزہ رکھتا ہے تو وہ صبح سے شروع ہوتا ہے اور رات کے کھانے پر روزہ کھولتے ہیں، خصوصی عبادت ہوتی ہے۔
مسیحی،روزہ دار نے پھل اور سبزیاں کھانے کی کھلی چھوٹ کی غلط فہمی بھی دور کردی۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ مسیحی روزے میں آگ سے پکی چیزیں نہیں کھاسکتے، ایسا بالکل نہیں روزے میں کچھ کھانا ہے نہ پینا ہے، بس دعا میں وقت گزارنا ہے۔
مسیحی،برادری کا کہنا ہے روزوں کے دوران پُرتکلف کھانوں کے بجائے رقم بچاکر ایسٹر پر اسے غریبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔