Featuredپنجاب

پی ٹی آئی کے جلسے کی وجہ سے گریٹر اقبال پارک کے بیشتر پارکس اور چھوٹے پودے تباہ

پی ٹی آئی نے سابقہ جلسے میں 40 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا تھا

لاہور:  تحریک انصاف کے گزشتہ روز کے جلسے کے باعث لاہور کے گریٹر اقبال پارک کو کم و بیش 80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

پی ایچ اے کی جانب سے پارک میں ہونے والے نقصانات کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم حتمی رپورٹ کل تک آ جائے گی۔

جلسے کی وجہ سے گریٹر اقبال پارک کے بیشتر پارکس اور چھوٹے پودے تباہ کی گئے جبکہ پی ایچ اےانتظامیہ کی جانب سے گیٹوں کو لگائے جانے والے تالے بھی جلسے میں آنے والے شرکاء نے توڑ دیے۔
گریٹر اقبال پارک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامد کے مطابق پی ٹی آئی نے سابقہ جلسے میں 40 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا تھا جس کی رقم اب تک ادا نہیں کی گئی اور اب مزید نقصان ہوا ہے جس کی رپورٹ تیار کرکے پی ٹی آئی کی قیادت کو بھجوائیں گے۔

شہریوں نے گریٹر اقبال پارک کے پودوں اور پارکس سے زیادہ مہنگائی اور معاشی صورتحال کو بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close