Featuredسندھ

گرین لائن کی طرز پر 30 جون سے مزید 2 ٹرینیں چلائیں گے، وفاقی وزیر ریلوے

حکومت نے عید الفطر پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ گرین لائن کی طرز پر 30 جون تک دو مزید ٹرینوں کو تیار کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ریلوے نے اگلے 100 روز کا پلان بنایا ہے، گرین لائن کی طرز پر 30 جون تک دو اور ٹرینوں کو تیار کررہے ہیں، پاکستان ریلوے کو اپنی ٹرینیوں کو اپ گریڈ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکانومی کلاس کو اے سی لیول تک لے کر جانا ہے، عید الفطر پر اسپیشل ٹرینیں چلیں گی۔

دوسری جانب تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کراچی میں کینٹ اسٹیشن لوکو شیڈ پر ریلوے ملازمین نے ہڑتال کردی، جس کے باعث کراچی سے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

ریلوےملازمین نے اعلان کیا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگیوں تک کام نہیں کریں گے، کراچی سے جانے والی گاڑیوں کے انجن نہیں نکلنے دیں گے، گزشتہ ہفتے بھی ڈی ایس ریلوےنے ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی تھی۔

پاکستان ریلوےکے ملازمین کو گزشتہ ماہ فروری کی تنخواہ اب تک ادا نہیں کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close