Featuredاسلام آبادسندھ

کراچی والوں کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔

نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 3 اپریل کو سماعت کرے گا۔ درخواست کے مطابق بجلی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی ہوگی۔

ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی جبکہ گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے تحت بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔
اضافے کا فیصلہ یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے جبکہ اضافی وصولیاں اپریل جون 2023 کے دوران کی جائیں گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close