Featuredاسلام آباد

صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشن 8اکتوبر کو ہوں گے، رانا ثنااللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کے لئے روز ضمانتوں کا بازار لگا ہوا ہے۔

رانا ثنااللہ نے گوجرانوالہ میں عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ عدالتوں کا احترام بہت ضروری ہے،سب کو آئین وقانون کےدائرے میں رہنا ہوگا۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ احتساب ہونا چاہیے اوراحتساب ضرورہوگا،معیشت کی بری حالات عمران خان کی وجہ سے ہے۔عمران خان کو قتل کی دھمکی نہیں دی۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشن ساتھ ہونے چاہئیں، صوبائی اورقومی اسمبلی کا الیکشن 8اکتوبرکوہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close