Featuredکھیل و ثقافت

بی سی سی آئی کو مقامی اسپانسرز کی وجہ سے سُپر پاور جیسا گھمنڈ ہے : سابق کپتان

 بھارت کرکٹ میں متکبرانہ رویہ اختیار کرتا ہے جیسے وہ عالمی کرکٹ میں سُپر پاور ہو۔

برطانوی ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پاکستان کے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شمولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیا کہ بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اسپانسرز کی وجہ سے سُپر پاور جیسا گھمنڈ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کرکٹ کو سپر پاور کے تکبر کے ساتھ ڈکٹیٹ کرتا ہے، وہ فیصلہ کرتا ہےکہ کس کو کھیلنا چاہیےکس کو نہیں کھیلنا چاہیے، بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل کا حصہ نہیں، میرے لیے حیران کن ہےکہ بھارتی بورڈ نے پاکستان کے کھلاڑیوں کو باہر رکھا ہوا ہے جو تکبر کی نشاندہی کرتا ہے۔

اگر بھارت پاکستان کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا ہے تو پاکستان کو اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان کے پاس خود اپنی کوالٹی لیگ ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close