Featuredپنجاب

اسپانسر شپ حج اسکیم میں کم درخواستیں موصول ہونے کی تصدیق: آفتاب درانی

اسپانسر شپ حج اسکیم میں توقع سے کم درخواستیں موصول ہونے پر وزارت مذہبی امور نے تاریخ میں توسیع پر غور شروع کردیا۔ سیکریٹری وزرات مذہبی امور آفتاب درانی کہتے ہیں تاریخ میں توسیع کا حتمی فیصلہ 31 مارچ کو ہوگا۔

سیکریٹری وزرات مذہبی امور آفتاب درانی نے بھی اسپانسر شپ حج اسکیم میں کم درخواستیں موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ اسپانسر شپ حج اسکیم کیلئے 44 ہزار کے کوٹے میں ڈالرز کے ہمراہ اب تک صرف 3 ہزار 722 درخواستیں ہی موصول ہوئی ہیں۔

اسپانسر شپ حج اسکیم میں انتہائی کم درخواستیں آنے پر وزارت مذہبی امور نے وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتخانوں سے مدد مانگ لی، سفارتخانوں کو اسپانسر شپ حج اسکیم کی بیرون ممالک میں تشہیر کی درخواست کردی گئی۔

سیکریٹری وزرات مذہبی امور کہتے ہیں درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا حتمی فیصلہ 31 مارچ کو ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت کوٹے کے مطابق 48 ہزار 877 عازمین درخواستیں جمع کراچکے ہیں، اسپانسرشپ حج اسکیم کیلئے تاریخ میں چند دن کی توسیع ہوسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close