Featuredاسلام آباد

توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت،عدالت نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ححج ظفراقبال نےعمران خان کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کےوکلا نےچیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتےہوئے مؤقف اختیار کیا کہ آج بھی اسلام آباد بارکی ہڑتال ہے اور 3 روز سےہڑتال چل رہی ہے۔

اس پرامجد پرویز نےکہا کہ وکلا کی ہڑتال میں عمران خان توشامل نہیں،اگروکیل ملزم ہڑتال پر ہوتے تو عمران خان کو کمرہ عدالت میں ہونا چاہیے تھا۔

دوران سماعت امجد پرویزنےکہا کہ اگرجمعرات نہیں تو ہفتے کو سماعت رکھ لیں، 10دن ہوں گے،خواجہ حارث نے تجویزدیتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد توشہ خانہ کیس کی سماعت رکھ لیں۔

جج نےریمارکس میں کہا کہ توشہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل لمبے ہوں گے،اتنا عرصہ گزر چکا ہے،ابھی تک کیس آگے نہیں بڑھا۔جج ظفراقبال نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close